بھاری وزن اٹھانے میں مددگار فائبرڈھانچہ https://ift.tt/eA8V8J
کولون جرمنی: جاپان اور دیگر ممالک کے کارخانوں میں ’’ایکسو اسکیلیٹن‘‘ عام ہیں جو کمر کے درد سے بچاتے ہیں اور وزن اٹھانے میں معاون ہوتے ہیں، اب جرمن کمپنی نے ایسا بیرونی ڈھانچہ بنایا ہے جو پورے بدن پر پہنا جاسکتا ہے۔
اس معاون ڈھانچے کا نام ’’ففتھ جنریشن کرے ایکس‘‘ ہے جو مکمل طور پر واٹر پروف ہے۔ اسے پہن کر وزن اٹھانا اور وزن لے کر چلنا قدرے آسان ہوجاتا ہے۔ جرمن بایونک کمپنی کے مطابق پورا سسٹم کاربن فائبر فریم سے بنایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ان کا ایکسو اسکیلیٹن بہترین کارکردگی کا حامل ہے جو پہلے ہی بی ایم ڈبلیو، آئیکیا اور دیگر کارخانوں میں استعمال ہورہا ہے۔ اب نئے ماڈل کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
اس میں برقی نظام موجود ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کی بنا پر کام کرتا ہے۔ نئے ماڈل میں 40 وولٹ کی دیرپا بیٹری لگائی گئی ہے۔ یہ بیٹری اندر کے پرزوں کو جسمانی لحاظ سے حرکت دیتی ہے۔ اسے پہن کر مزید 30 کلو گرام وزن اٹھایا جاسکتا ہے۔
وزن اٹھاتے وقت ڈھانچے کے اوپر کا حصہ مدد کرتا ہے جبکہ وزن لے کر چلتے ہوئے نچلا ایکسو اسکیلیٹن قوت دیتا ہے۔ اسے پہن کر کمر کے درد اور غلط انداز سے جھکنے اور اٹھنے کے انداز کو کم کیا جاسکتا ہے۔ آئی او ٹی کی بدولت کمپنی کے مالکان بھی کارکن سے واقف رہتے ہیں۔
دوسری جانب واٹر پروف ہونے سے بارش اور برف باری وغیرہ میں کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے تاہم کمپنی نے اب تک ففتھ جنریشن کرے ایکس ایکسواسکیلیٹن کی قیمت نہیں بتائی۔
The post بھاری وزن اٹھانے میں مددگار فائبرڈھانچہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3saXTON
via IFTTT
No comments