ہوا کو صحت بخش پانی میں تبدیل کرنے والی مشین https://ift.tt/eA8V8J
یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ جو پانی پی رہے ہیں وہ صاف ہے، صحت کے معیار پر پورا اترتا ہے اور معدنیات سے بھرپور ہے، اس کیلئے کارا پیور بہترین آپشن ہے۔
کارا پیور نامی یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صرف تبدیل ہی نہیں بلکہ پانی کو +9.2 پی ایچ (ہائیڈروجن آئنز کی مقدار) کی صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے۔
مشین میں موجود جدید سسٹم پانی کی صفائی کے عمل کو بھی ساتھ ساتھ جاری رکھتا ہے۔ یہ مشین 24 گھنٹوں میں محض ہوا سے روزانہ کی بنیاد پر 10 لیٹر پانی فراہم کرسکتی ہے۔
ہوا جب مشین میں داخل ہوتی ہے تو یہ حرارتی اور کولنگ سسٹم کے عمل سے گزرتی ہے جسکے بعد پانی وجود میں آتا ہے۔ یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور صحت بخش ہوتا ہے۔
The post ہوا کو صحت بخش پانی میں تبدیل کرنے والی مشین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3pZLGtp
via IFTTT
No comments