کیا آپ جانتے ہیں خلائی جہاز توانائی کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟ https://ift.tt/eA8V8J
خلا میں بھیجے جانے والے جہازوں میں نہ تو فیول بھرنے کی اتنی جگہ ہوتی ہے اور نہ ہی خلا میں پیٹرول پمپ کی طرح کوئی اسٹیشن، پھر یہ خلائی جہاز، سیٹلائٹس یا ٹیلی اسکوپ وغیرہ طویل عرصے تک فعال رہنے کیلئے برقی توانائی کہاں سے حاصل کرتی ہیں؟
جواب اس کا سیدھا سادا ہے، سولر پینل۔ جی ہاں! خلائی جہازوں یا دیگر خلائی آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینوں میں سولر پینلز نصب ہوتے ہیں۔ جو سورج کی شعاعوں کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں بالکل ہمارے گھروں میں لگے سولر پینلز کی طرح۔
تاہم گھر کے سولر پینل اور خلا میں سولر پینل میں فرق یہ ہے کہ وہاں سورج ہمیشہ دمکتا رہتا ہے بنسبت دنیا میں کیونکہ رات کے وقت ہم بیٹریوں پر گزارا کررہے ہوتے ہیں۔
لیکن کچھ مشینوں کو دور دراز سیاروں کے معائنے کیلئے بھی بھیجا جاتا ہے جہاں سورج کی روشنی بہت کم ہوتی ہے۔ ایسی مشینوں میں پھر سولر پینل کے بجائے نیوکلیئر پاور پلانٹس موجود ہوتے ہیں جو دیر پا نیوکلیئر توانائی کو بجلی میں تبدیل کرنے کے حامل ہوتے ہیں۔
The post کیا آپ جانتے ہیں خلائی جہاز توانائی کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3z6gkFL
via IFTTT
No comments