Breaking News

تیل اور پانی ایک دوسرے میں ضم کیوں نہیں ہوتے، سائنسی وجہ https://ift.tt/eA8V8J

تیل پانی میں نہیں گھُلتا اور نہ پانی تیل میں ضم ہوسکتا ہے، یہ بات ہم سبھی جانتے ہیں اور اس کا مشاہدہ گھروں میں کرتے ہونگے لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟، اس بارے میں کبھی غور نہیں کرتے۔

تیل اور پانی کا ملاپ اس وجہ سے ناممکن ہے کیونکہ ان کے مالیکیولز (molecules) کی ساخت اور خصوصیات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ تیل کے جو مالیکیولز ہوتے ہیں وہ پانی کے مالیکیولز کے مقابلے میں کافی بڑے اور زیادہ جوہری ذرات (Atoms) پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ہم دیگر اقسام کے مائع (liquids) کو جو آپس میں ملتے ہوئے دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ  تکنیکی اعتبار سے ان کی  خصوصیات ایک جیسی ہیں مثلاً دودھ اور پانی۔

ایک اور مشاہدہ جو ہم نے کیا ہوگا وہ یہ کہ جب تیل اور پانی کو ملایا جاتا ہے تو تیل پانی کی سطح کے اوپر گول دائرے بنالیتا ہے۔ اصل میں تیل کے مالیکیلوز کی آپسی کشش زیادہ ہوتی ہے۔ مالیکیولز کم جگہ گھیرنے کی کوشش میں آپس میں اتنا مضبوطی سے جُڑتے ہیں کہ بجائے پانی کی پوری سطح کو ڈھانپنے کے چھوٹے بڑے  گول دائروں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

The post تیل اور پانی ایک دوسرے میں ضم کیوں نہیں ہوتے، سائنسی وجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3HkKS9y
via IFTTT

No comments