Breaking News

ہمارا ایک سال اس سیارے پر 16 گھنٹے کے برابر ہے https://ift.tt/eA8V8J

مشتری (Jupiter) کی طرح دکھنے والا TOI-2109b نامی سیارہ ہماری زمین سے تقریباً 800 نوری سال کے فاصلے پر ہے لیکن اپنے ستارے کے گرد چکر لگانے کی رفتار اس سیارے کی اتنی زیادہ ہے کہ محض 16 گھنٹوں میں یہ ایک سال مکمل کرلیتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی محقق ایان وانگ نے بتایا کہ اس سیارے کا درجہ حرارت بھی دوسرے سیاروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں جتنے بھی سیاروں کی خصوصیات کا مشاہدہ کیا گیا ہے اس میں ایسے سیارے بہت نایاب ہیں۔

گیس سے بنے بڑے سیارے تو ویسے ہی نایاب ہیں لیکن سائنسدانوں کیلئے ایسا دیوقامت ، گرم درجہ حرارت کا حامل اور ستارے سے اتنا قریب گیس پر مشتمل سیارہ نایاب ترین ہے۔

ٹرانزٹنگ ایگزوپلانٹ سروے سیٹلائٹ (TESS) زمین کے گرد چکر لگانے والی ایسی سیٹلائٹ ہے جسے سائنسدان دوسرے نظام ہائے شمسی کی دریافت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ 2020 سے اس سیارے کا مشاہدہ کررہی ہے۔ سیٹلائٹ ہر 16 گھنٹے میں اس سیارے سے آنے والا ایک ٹرانزٹ سگنل پکڑتی۔ اور یہ سگنل ہمیشہ اس وقت آتا جب سیارہ اپنے ستارے اور سیٹلائٹ کے بیچ میں ہوتا یعنی 16 گھنٹوں میں چکر مکمل کرتا۔

The post ہمارا ایک سال اس سیارے پر 16 گھنٹے کے برابر ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qoM7O4
via IFTTT

No comments