گذشتہ رات سال کی سب سے طویل رات رہی،دورانیہ 13 گھنٹے 23 منٹ رہا https://ift.tt/eA8V8J
کراچی: گزشتہ شب سال کی طویل ترین رات تھی جس کا دورانیہ 13 گھنٹے 23 منٹ تک رہا اور اس مظہر کو ونٹر سولسٹس کہا جاتا ہے۔ اس طرح کا مظہر سال میں دومرتبہ ہوتا ہے۔
ان دوکیفیات کو ونٹر اور سمر سولٹس کہا جاتا ہے۔ تاہم ونٹر سولسٹس کے بعد سے دن بڑھے ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور ہم بہار پھر موسمِ گرما کی جانب بڑھتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب طویل ترین رات تھی،آج (بدھ)کی صبح سورج 7 بجکر 11 منٹ پر طلوع ہوا،21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13 گھنٹے اور 23 منٹ رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو سال کا سب سے چھوٹا دن رہا،غروب آفتاب 5 بجکر 48 منٹ پر ہوا، 21 دسمبر کو دن کا دورانیہ 10گھنٹے اور 37 منٹ کا تھا۔
اس کیفیت میں زمین سورج کے گرد چکر لگاتے ہوئے ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتی ہے جہاں قطبِ جنوبی (ساؤتھ پول) کا سورج کی جانب جھکاؤ اپنی بلند ترین سطح پر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جنوبی نصف کرے میں روشنی زیادہ پڑتی ہے اور موسمِ گرما کا آغاز ہوتا ہے جبکہ نصف شمالی کرے پر روشنی کم پڑتی ہے اور رات کا طویل دورانیہ ہوتا ہے۔
The post گذشتہ رات سال کی سب سے طویل رات رہی،دورانیہ 13 گھنٹے 23 منٹ رہا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3mp4QI1
via IFTTT
No comments