Breaking News

زمینی گردش کی رفتار میں اضافہ، دن اب چھوٹے رہیں گے https://ift.tt/eA8V8J

اکثر سنتے آئے ہیں کہ وقت میں اب وہ برکت نہیں رہی یا دن بہت چھوٹے ہوگئے ہیں، سائنسدانوں نے حال ہی میں اس کے پیچھے چھپے اصل محرک کو کھوج نکالا ہے۔

گزشتہ 50 برسوں میں دنیا کی رفتارِ گردش میں اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے دنوں کا دورانیہ کچھ کم ہوگیا ہے اور سائنسدان اس کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔ اگرچہ اوقات کار کا فرق انتہائی معمولی ہے لیکن ماہر طبیعات، کمپیوٹر پروگرامرز اور یہاں تک کہ اسٹاک بروکرز کیلئے بھی یہ دردِ سر ہے۔

24 گھنٹوں کے دورانیے میں آخری بار یعنی 1972 میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا جسکے بعد سے سائنسدان ہر کچھ سالوں میں سیکنڈز کا اضافہ کرتے آرہے تھے۔ اور یہ سیکنڈز زمینی گردش کی بےترتیبی کی وجہ سے، بےقاعدہ طریقے سے شامل کیے جاتے رہے کیونکہ سیارہ کبھی تیز رفتار تو کبھی سست روی کا شکار ہوتا آیا ہے جو سیارے کی لاکھوں سال سے بتدریج سست وری کو متاثر کرنے کا باعث تھا۔

لیکن اب زمین کی تیز رفتار گردش کی وجہ سے 50 سالوں میں سیکنڈز میں اضافہ کرنے کی نوبت نہیں آئی۔ اور ایسا کیوں ہورہا ہے سائنسدان بھی اس بات سے لاعلم ہیں۔

The post زمینی گردش کی رفتار میں اضافہ، دن اب چھوٹے رہیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3mqGq15
via IFTTT

No comments