کیا آپ واٹس ایپ کے اہم میسجز کھوجانے سے پریشان ہیں؟ https://ift.tt/eA8V8J
اگر آپ اکثر اوقات واٹس ایپ کے اہم میسجز کھوجانے سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ آپشن آپ کیلئے ہے۔
یہ آپشن آپ کو فیملی ممبرز یا دوستوں کی جانب سے بھیجے گئے پتے، پاسورڈز یا دیگر ضروری اہم معلومات کو محفوظ کرنے کا حامل بناتا ہے۔ اس آپشن کا نام starred messages ہے۔
کسی بھی ضروری میسج کو محفوظ کرنے کیلئے آپ مطلوبہ چیٹ کھولیں اور اس میں مطلوبہ میسج کو محفوظ کرنے کیلئے اس پر انگلی کو دبائے رکھیں۔ کچھ ہی دیر میں اوپر اسٹار کا نشان بنا آئے گا۔ اس پر آپ جیسے ہی کلک کریں گے تو آپ کا میسج محفوظ ہوجائے گا۔
محفوظ شدہ میسج کو دیکھنے کیلئے واپس واٹس ایپ کی chats میں جائیں۔ اوپر دائیں ہاتھ پر 3 نقطے والے آپشن کو دبائیں۔ ایک drop down menu کُھل جائے گا۔ اس میں starred messages پر کلک کریں اور اپنے محفوظ شدہ میسجز کو دیکھیں۔
The post کیا آپ واٹس ایپ کے اہم میسجز کھوجانے سے پریشان ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3yBP5T4
via IFTTT
No comments