واٹس ایپ کی مدد سے بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنا ممکن https://ift.tt/eA8V8J
سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔
واٹس ایپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں ’واٹس ایپ پے‘ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین رقم کی لین دین بھی کررہے ہیں۔
اب کمپنی نے اس فیچر کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے صارفین کو یہ بینک کھاتے پر مکمل نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت آسانی سے اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن تفصیلات اور بقایا رقم کے بارے میں جان سکیں گے۔
صارف فیچر استعمال کیسے کرے گا؟
جن کو واٹس ایپ پے کی سہولت حاصل ہے انہیں سب سے پہلے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس( یوپی آئی) کی مدد سے بینک ٹو بینک ٹرانزیکشن کا آپشن ان ایبل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر
اس کے بعد صارف کے واٹس ایپ کا نمبر اکاؤنٹ سے منسلک ہوجائے گا، جب وہ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پیمنٹ میتھڈ میں جاکر درج کرے گا تو وہاں ساری تفصیل اسٹیٹمنٹ کی شکل میں سامنے آجائے گی۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے طریقہ استعمال
سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں، سیٹنگز کے آپشن میں جاکر پیمنٹ پر کلک کریں جہاں بینک اکاؤنٹ پیمنٹ میتھڈ نظر آئے گا، اس کو کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اکاؤنٹ کھل جائے گا البتہ بیلنس نظر نہیں آئے گا، جس کو دیکھنے کے لیے یو پی آئی پن درج کرنا ضروری ہوگا۔
The post واٹس ایپ کی مدد سے بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنا ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3sPguQq
via IFTTT
No comments