ٹویٹر پرآپ کے فالوورز کم کرنے والی بڑی غلطیاں https://ift.tt/eA8V8J
کیلیفورنیا: اگرآپ ٹویٹر فالوورز کی سست رفتاری یا فالوورز کی کمی سے پریشان ہیں تو شاید لاشعوری طور پر ان چھ کیفیات پرعمل کررہے ہیں یا ان پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
ریڈ ویب سائٹ ریڈ ڈیزائن کی ٹیم کے مطابق جو لوگ کہتے ہیں کہ ان کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد گررہی ہے تو وہ لامحالہ سات غلطیاں کررہے ہیں تو وہ انہیں فوری طور پر درست کرکے اپنے فالوورز کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
آپ بہت زیادہ پوسٹ نہیں کررہے
اگرچہ اس کا کوئی سادہ اصول تو نہیں، لیکن ٹویٹرکی طلب بہت زیادہ ہے۔ اگرآپ پوسٹ کرنے میں بہت ہی کنجوس واقع ہوئے ہیں تو لوگ وہی معلومات کسی اور جگہ سے لیں گے۔ اس لیے دن میں کم ازکم ایک یا دو مرتبہ ٹویٹ ضرور کیجئے تاکہ لوگ آپ کی پوسٹ پڑھ سکیں۔
آپ بہت زیادہ پوسٹ کررہے ہیں
اسے ہم دوسری انتہائی حد کہا جاسکتا ہے۔ اگر آپ دن رات ٹویٹس کی دن رات بمباری کرتے رہتے ہیں تو اسے انٹرنیٹ کی زبان میں اسپیم ہی کہا جائے گا۔ اس لیے آپ کو 24 گھنٹوں میں ٹویٹس کی تعداد کی حد ضرور مقرر کرنا ہوگی۔ ٹویٹرپربھی اعتدال بہت ضروری ہے۔
آپ کا ردِ عمل غائب ہے
اگر آپ سنجیدہ فالوورز رکھتے ہیں تو ٹیگ کئے جانے والے یا ٹویٹ سراہنے کی صورت میں انہیں جواب ضروردیجئے۔ سوشل میڈیا پر لوگ جواب در جواب اور ردِ عمل چاہتے ہیں۔ اسی لیے آپ اپنا ردِ عمل اور جواب ضرور دیجئے۔ اگرآپ فالوورز کو نظر انداز کرتے رہیں گے تو وہ بھی آپ کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔
بور ٹویٹس نہ کیجئے
کوشش کیجئے کہ فالتو موضوعات پر ٹویٹس نہ کیجئے۔ لوگ بسا اوقات ٹویٹر کو بھی فیس بک سمجھ کر ویسا ہی رویہ اختیار کرتے ہیں۔ پھر کوشش کیجئے لوگوں نے جن معلومات کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے انہی تک محدود رہیں۔ ایک اور بات یہ کہ ٹویٹر پر خود تشہیری سے بھی گریز کرنا بہتر ہوگا۔
اشتہارات اور اعلانات کی بھرمار
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو اشتہار کا اخبار نہ بنائیں۔ اگر اشتہارات، غیرضروری اعلانات اور شاپنگ پررعایت والی پوسٹ کرتے رہیں گے تو لوگ اس سے متنفر ہوجائیں گے۔ لوگوں کا تصور یوں ہوجائے گا کہ گویا آپ ٹویٹر سے پیسہ کمارہے ہیں۔
غیرمعیاری ٹویٹس
اگر آپ کم درجے کی ٹویٹس کررہے ہیں تو لوگ بھی اس میں دلچسپی لینا چھوڑ دیں گے۔ اس طرح تازہ خیالات اور زبردست معلومات کو مدِ نظر رکھ کر معیاری ٹویٹس ہی کو معمول بنائیں۔ اگر موضوعات کم ہورہے ہیں تو کوشش کریں کہ مطالعے کو فروغ دیں اور پوسٹ بہترسے بہتر بنائیں۔
The post ٹویٹر پرآپ کے فالوورز کم کرنے والی بڑی غلطیاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2RRpQLA
via IFTTT
No comments