آئی فون 14 پرو کا نیا فیچر لیک https://ift.tt/eA8V8J
آئی فون کے شوقین غالباً برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ ایپل اپنے آئی فونز سے نوچ (اسکرین کے اوپر کالا مستطیل حصہ) ختم کررہا ہے لیکن اب یہ بات آئی فون 14 پرو اور پرومیکس کے حوالے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے۔
رواں ہفتے کے شروع میں ایک کورین پبلکیشن ‘دی الیک’ نے کہا تھا کہ اس بار آئی فون پرو اور پرو میکس کی باڈی میں یہ حصہ نہیں ہوگا۔ تاہم یہ سستے آئی فونز پرو میں برقرار رہے گا۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار ایپل ہول-پنچ-کیمرے کا استعمال کرے گا (یہ کیمرہ اسکرین کے اوپر کنارے پر یا درمیان میں نصب ہوتا ہے اور کوئی اضافی جگہ نہیں گھیرتا)۔
ایپل ایسا کیوں کررہا ہے؟ اس کا جواب بہت آسان ہے، دوسروں سے الگ شناخت کیلئے۔ تقریباً جتنے بھی فونز ہیں سب میں نوچ ہے۔ ایپل اپنی الگ شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فونز میں سے نوچ ختم کررہا ہے۔
The post آئی فون 14 پرو کا نیا فیچر لیک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/31Lm0J3
via IFTTT
No comments