Breaking News

طبی ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین انگوٹھی https://ift.tt/eA8V8J

دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کردہ انگوٹھی مارکیٹ میں آچکی ہے۔ اسے فن لینڈ کی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی ‘اورا’ نے بنایا ہے۔

یہ انگوٹھی دراصل صحت کے حوالے سے ایک ٹریکر کے طور پر کام کرتی ہے۔ کچھ لوگوں کو ہتھیلی پر کچھ بھی پہننا پسند نہیں ہوتا اور انہیں ہیلتھ ٹریکر گھڑی یا بینڈ باندھے میں دشواری پیش آتی ہے۔ یہ گھڑی ایسے لوگوں کو بھی مدِنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

اس وزن ہلکا ہے تاہم اس کے فیچرز بےشمار ہیں۔ یہ 6 سے 13 نمبر سائزز میں دستیاب ہے اور 3 مختلف رنگوں کی حامل ہے جس میں سنہرا، کالا اور سِلور شامل ہے۔

اس  انگوٹھی میں نیند اور جاگنے کو ٹریک کرنے کا انتظام ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی درجہ حرارت، دھڑکن، سانس لینے کے عمل، ورزش اور یہاں تک کہ غیر متحرک پوزیشن کو بھی ٹریک کرنے کا سسٹم موجود ہے۔ 

The post طبی ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین انگوٹھی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3pRqtlo
via IFTTT

No comments