Breaking News

یوٹیوب نے ’شارٹس‘ ویڈیو کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے فنڈز کا اعلان کردیا https://ift.tt/eA8V8J

سان فرانسسكو: چند ماہ قبل یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے تخلیق کاروں کے لیے اپنی طرف سے امدادی فنڈز کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت فہرست میں 30 ممالک شامل تھے۔ لیکن اب 70 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب ان ممالک کے تخلیق کاروں میں 10 کروڑ ڈالر سے مدد کرے گا۔

اب 70 ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے اس کے علاوہ شارٹس کے تجزیاتی (اینے لیٹکس) ٹول میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مئی میں یویٹیوب نے کہا تھا کہ وہ سال 2021 اور 2020 کے لئے بطورِ خاص شارٹ ویڈیو بنانے والے یوٹیوبرز کے لیے دس کروڑ ڈالر رکھے گا۔

اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ کسی طرح ٹِک ٹاک کا زور کم کیا جائے جو شارٹ ویڈیو کی سب سے مشہور ایپ ہے اور بہت تیزی سے اوپر جارہی ہیں۔ دوسری جانب خود یوٹیوب کے مالکان بھی اس سے فکرمند ہیں۔

یوٹیوب کمپنی نے اپنے ایک اعلامئے میں اسے شارٹ بونس کا نام دیا ہے۔ لیکن اس فنڈنگ کی کچھ شرائط اور معیارات ہیں جو ابھی فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں تاہم توقع ہے کہ اس کا اعلان جلد ہوجائے گا۔ ظاہر ہے کہ ان ترغیبات کا اہم مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کویوٹیوب شارٹس کی طرف لایا جائے اور اسی لیے شارٹس بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔

The post یوٹیوب نے ’شارٹس‘ ویڈیو کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے فنڈز کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3pamh0N
via IFTTT

No comments