ویڈیو گیمز کے عالمی مقابلے میں پاکستانی نوجوان کی جیت https://ift.tt/3DvpHPB
فلوریڈا: ویڈیو گیمز کے عالمی پلیٹ فارم پر اپنا سکہ جمانے والے پاکستانی ارسلان ایش نے سی ای او 2021 چیمپئن شپ میں Tekken 7 گیم کے فائنل میں امریکی حریف ہووا انیکن لو کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ای-اسپورٹس ٹاک کی ایک رپورٹ کے مطابق ارسلان ایک بھی گیم ہارے بغیر ہر میچ جیتے گئے۔ ارسلان کا مقابلہ امریکہ کے کچھ سرکردہ کھلاڑیوں کے ساتھ تھا۔
ارسلان ایش کو گیم میں کئی مختلف کرداروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔
CEO 2021 چیمپئن شپ 2020 میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے پہلا بڑا گیم ٹورنامنٹ تھا۔ یہ فتح ارسلان ایش کی جاپان میں EVO 2019 چیمپئن شپ میں یادگار کارکردگی کے بعد امریکا میں پہلی بڑی جیت ہے۔ یہ دوسرا آف لائن ایونٹ بھی ہے۔ پہلے ایونٹ میں ارسلان نے WePlay الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ CEO 21 میں تازہ ترین جیت سے پہلے ارسلان ایش صدیق نے 2019 میں اپنی کارکردگی کیلئے ‘پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ’ سمیت تین اعلی ای-اسپورٹس ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔
The post ویڈیو گیمز کے عالمی مقابلے میں پاکستانی نوجوان کی جیت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3ozeZnf
via IFTTT
No comments