Breaking News

لبلبے کے سرطان کو پلٹانے والی ’خلیاتی ٹائم مشین‘ https://ift.tt/eA8V8J

 نیویارک: لبلبے کا سرطان بہت خوفناک رفتار سے پھیلتا ہے لیکن اب ایک خلیاتی ’ٹائم مشین‘ سے اسے لوٹایا یا ریورس کیا جاسکتا ہے۔ اسے پوردوا یونیورسٹی مرکزبرائے سرطانی تحقیق کے پروفیسر بمسو ہان اور اس کے ساتھیوں نے وضع کیا ہے۔

’ اب ہم نے پہلی مرتبہ کینسر کے خلیات کی گھڑی پیچھے کرکے انہیں تندرست کرنے کا طریقہ معلوم کیا ہے جس سے نئے علاج اور نئی دوائیں بن سکیں گی،‘ پروفیسربسمو نے کہا۔

سب سے پہلے انہوں نے لبلبلے کا ایک زندہ ماڈل بنایا جسے ’ایکینس‘ کا نام دیا۔ یہ چھوٹی آنت میں ہاضماتی رس بھیجتا ہے۔ لبلبے کے سرطان میں پہلے سوزش (جلن) بڑھتی ہے جو خلیاتی تبدیلی سے رونما ہوتی ہے اور خود لبلبہ اپنے ہی تبدیل شدہ خامروں (اینزائم) سے متاثر ہونے لگتا ہے۔

ماہرین نے لبلبے کے سرطانی خلیات کی گھڑی پیچھے کرکے انہیں پہلےوالے اینزائم بنانے پر مائل کیا اور یوں خلیات تندرست ہونے لگے۔ اگر خلیات (سیلز) سرطان سے پاک ہوجائیں تو ازخود پورا لبلبلہ کینسر سےنکل سکتا ہے جسے ہم ری سیٹ ہونا کہہ سکتے ہیں۔

اس محال کام کو ممکن بنانے کے لیے سائنسداں پہلے ہی کینسر کو ری سیٹ کرنے والے ایک جین پی ٹی ایف ون اے پر کام کرچکے ہیں جنمیں اسی ادارے کے پروفیسر اسٹیفن کونیزنی شامل ہے۔ لبلبے کے لیے یہ جین بہت اہم ہے بلکہ اس کی تعمیر کرتا ہے۔ اب اگر سرطان ذدہ لبلبے میں اسے سرگرم کیا جائے تو کینسر کو دورکیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے ایک خردبینی سلائڈ میں جوف کاڑھے اور اس کے اندرخلیات بھردیئے جو لائنوں میں تھری ڈی شکل میں ترتیب پائے۔ پھر’وسکس فنگرنگ‘ نامی ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی بھی بنائی گئی۔ پھر سلائیڈ پر کینسر خلیات کی لکیر یا سیل لائن بنائی گئی۔

اب لبلبے کے سرطانی خلیات میں جب دوبارہ پی ٹی ایف ون اے جین سرگرم کیا گیا تو سلائڈ پر باقی ماندہ خلیات سرطانوی حالت سے باہر آگئے یعنی ری پروگرام ہونے لگے۔ اس کامیابی سے لبلبے کے سرطان کے علاج کے لیے جین تھراپی کی راہ کھل سکتی ہے۔

The post لبلبے کے سرطان کو پلٹانے والی ’خلیاتی ٹائم مشین‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3e3nYGV
via IFTTT

No comments