واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا https://ift.tt/eA8V8J
مینلوپارک: واٹس ایپ نے بالخصوص ایشیائی صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔
اس طرح آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر یہ آپشن پیش کیا ہے۔ بھارت میں لاتعداد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی اکثریت لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے۔
واٹس ایپ نے اس ضمن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بظورِ خاص حوالہ بھی دیا ہے۔
The post واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3s8gKd0
via IFTTT
No comments