گوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش کردی https://ift.tt/eA8V8J
کیلفورنیا: گوگل نے مختلف تخلیق کاروں کی مالی معاونت ’مونیٹائزیشن‘ کے لیے ایک نئی ایپ قایا کے نام سے پیش کردی ہے۔ یہ براہِ راست ان کے ڈجیٹل اسٹور سے جڑی ہوگی۔ ایپ کی بدولت تخلیق کار اپنی مصنوعات بیچ سکیں گے اور لاتعداد طریقوں سے رقم وصول کرسکیں گے۔
گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے سرچ انجن کی طرح قایا ایپ کو پورے ویب کے لیے کاروباری مرکز بنایا جائے گا۔ ایپ کے روابط سوشل میڈیا، اسٹور، ڈجیٹل شو کیس اور تمام مصنوعات سے ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ پر آپ اپنے نام سے بھی چینل بناسکیں گے جو ویب ایڈریس میں ظاہر ہوں گے۔
گوگل کے مطابق آپ پلیٹ فارم پر ورزشی اسباق سے لے کر کتابیں پڑھنے کے سیشن اور سویٹر بننے کے ڈیزائن تک فروخت کرسکیں گے۔ چاہیں تو آپ اشیا فروخت کریں یا پھر سبسکرپشن بھی شروع کرسکتے ہیں۔ ایپ میں مفت اور پیسے والی دونوں پراڈکٹس رکھی جاسکتی ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ قایا براہِ راست یوٹیوب سے جڑسکتی ہے اور ویڈیو کلپس میں بھی آپ اپنی مصنوعات کو فروخت کرسکیں گے۔
The post گوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3DZm7xH
via IFTTT
No comments