فیس بک ’پروفیشنل پروفائل‘ کے ذریعے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں https://ift.tt/eA8V8J
کیلیفورنیا: فیس بک نے نئے اور مشہور تخلیق کاروں کےلیے ’پروفیشنل پروفائل‘ کی سہولت لانچ کردی ہے تاکہ وہ اپنے مداح اور شائقین خود تخلیق کرسکیں۔
اس کےلیے ایپ میں پروفیشنل موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی معلومات ’کری ایٹر پیجز‘ میں جمع ہوجاتی ہیں۔ اس طرح ہر شعبے سے وابستہ افراد اپنے ہم مزاج مداحوں اور لوگوں سے جڑسکیں گے۔ پھرفیس بک نے ٹریکنگ ٹولز کو بطورِ خاص تیار کیا ہے جن کی بدولت لوگ اپنے پسندیدہ فنکار یا تخلیق کار کو فوری طور پر تلاش کرسکیں گے۔
اس طرح مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی فیس بک پروفائل کی طرح اپنے آپ کو آگے بڑھا سکیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پروفیشنل موڈ میں جانے کے بعد ریل بونس اور اشتہاراتی آمدنی وغیرہ کے بھی اہل ہوسکیں گے۔ یوں نئی پیشکش کی بدولت لوگ اپنا دائرہ وسیع کرسکیں گے۔
اگر آپ بھی کسی فن کے ماہر ہیں اور اب بھی اپنی شاعری، گلوکاری، موسیقی اور تحریر وغیرہ پوسٹ کرتے رہتے ہیں تو پروفیشنل موڈ میں جاسکتے ہیں۔ لیکن اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی پیشہ ورانہ ماہر تیزی سے رقم بھی بناسکتے ہیں اور ان کےلیے مونیٹائزیشن آسان بنادی گئی ہے۔
فی الحال آزمائشی طور پر اسے امریکا میں آزمایا گیا ہے اور اگلے برس تک پوری دنیا میں عام کیا جائے گا۔ اس دوران فیس بک کے پروفیشنل ماہرین کی ہدایات میں آپ اپنے پیج کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔ اگر پروفیشنل ماہرین کے فین پیج ہیں تو وہ فوری طور پروفیشنل پروفائل سے جڑسکتے ہیں اور اس کےلیے مزید دقت نہیں کرنا ہوگی۔
اس پیشکش کا مقصد یہ ہے کہ فیس بک کو ٹک ٹاک کی طرح مقبول بنایا جائے تاکہ لوگ نوجوانوں سے جڑسکیں۔
The post فیس بک ’پروفیشنل پروفائل‘ کے ذریعے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3dB6yBx
via IFTTT
No comments