Breaking News

چین میں انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنوسار کا فوسل دریافت https://ift.tt/eA8V8J

 لندن: چین میں ڈائنوسارکا ایسا فوسل دریافت ہوا ہے جس میں ڈائنوسارانڈے سے نکلنے کے لئے تیارتھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے چین کے شہر گینژو میں ڈائنوسار کی ایسی ایمبریودریافت کی ہے جس میں سے ڈائنوسار مرغی کے چوزے کی طرح انڈے سے نکلنے کوتیارتھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی ایمبریو اندازا 6 کروڑ 60 لاکھ سال قدیم ہے۔اندازہ ہے کہ

کہ یہ بغیر دانتوں والا ایک تھیروپوڈ یا اوویریپٹرسار ہے۔ اس کا نام بے بی ینگلیانگ رکھا گیا ہے۔

ینگلیانگ سر سے لے کر دم تک 10.6 انچ لمبا ہے اور یہ 6.7 انچ لمبے انڈے کے اندر موجود ہے۔نودریافت فوسل کو چین کے ینگلیانگ سٹون نیچرل ہسٹری میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

اوویریپٹرسارز یعنی انڈہ چور چھپکلیاں درحقیقت پروں والے ڈائنوسار تھے جو کریٹیشیئس دور کے اواخر یعنی 10 کروڑ سال قبل سے لے کر چھ کروڑ 60 لاکھ سال کے درمیان آج کے ایشیا اور برِ اعظم شمالی امریکا میں پائے جاتے تھے۔

اس دریافت نے محققین کو ڈائنوسارز اور آج کے پرندوں کے درمیان تعلق کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی ہیں۔

فوسل کی صورت میں موجود ایمبریو خم دار صورت میں ہے جسے ‘ٹکنگ’ کہا جاتا ہے۔ پرندوں میں ایسا انڈے سے نکلنے سے عین پہلے دیکھا جاتا ہے۔

The post چین میں انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنوسار کا فوسل دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3efAvHK
via IFTTT

No comments