Breaking News

سام سانگ تین اسکرین والے فولڈنگ فون پر کام کررہا ہے https://ift.tt/eA8V8J

سیؤل ، جنوبی کوریا: سام سنگ، اوپو اور ہواوے کے فولڈنگ فون ابھی عام بھی نہیں ہوئے ہیں کہ سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون پر کام شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں تین اسکرین کو کسی کاغذ کی طرح تہہ کرکے ایک عام جسامت کے فون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

اس برس جون میں سام سنگ نے ٹرپل فولڈ فون کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ہیں۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔

اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔

تہہ ہوجانے کے بعد اس کی جسامت عام فون کی طرح رہ جائے گی اور کھلنے پریہ ایک بڑا ٹیبلٹ بن جائے گا ۔ پیٹنٹ کے مطابق ایک مکمل ڈسپلے پشت پر بھی بنایا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ایم آئی کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اسکرین کی پشت پر موجود ڈسپلے کی کوئی معلومات نہیں دی گئ ہے کہ یہ ڈسپلے محض علامتی ہوگا یا چوتھا اسکرین ہوگا جس پر سیلفیاں لینے میں مدد مل سکے۔

تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ اور ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسر کو بہت خفیہ انداز میں مرکزی اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔

سام سنگ کے مطابق فولڈنگ فون میں اینٹینا اندر کی جانب ہوتا ہے جس سے کمیونکیشن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہ اعتراف بہت معنی رکھتا ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود اب بھی سام سنگ فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

The post سام سانگ تین اسکرین والے فولڈنگ فون پر کام کررہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qxfLka
via IFTTT

No comments