لوگ کیا جاننا چاہتے ہیں کیا نہیں، اس کا انحصار جذباتیات پر ہوتا ہے، حالیہ تحقیق https://ift.tt/eA8V8J
لوگ اپنی زندگی سے متعلق معاملات کے بارے میں وہی کچھ جاننا چاہتے ہیں جس سے ان کو اچھا محسوس ہو۔ اور ان معلومات میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے جو انہیں ناگوار ہو۔ یہ بات نیچر کمیونی کیشن جریدے میں شائع ہوئی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
زندگی سے متعلق معلومات کسی بھی شعبے سے تعلق رکھ سکتی ہیں چاہے وہ انسان کی صحت ہو، معاشی حالات ہوں یا پھر اس کے ذاتی خصائص۔
500 سے زیادہ شرکاء کے تجزیے کی بنیاد پر زیادہ تر لوگ “معلومات کی تلاش” کے تین زمروں میں سے ایک میں آتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ پہلے قسم کے وہ لوگ ہیں جو اپنے احساسات پر معلومات کے اثرات پر غور کرتے ہیں، دوسرے وہ لوگ جو اس بات پر غور کرتے ہیں کہ معلومات ان کے کسی فیصلے کے لیے کتنی مفید ہوں گی اور تیسر وہ لوگ جو زیادہ تر ان مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ اکثر سوچتے رہتے ہیں۔
مطالعہ کے شریک مصنف اور انگلینڈ میں یونیورسٹی کالج لندن میں نفسیات اور لسانی علوم کے پروفیسر ٹالی شروٹ نے پریس ریلیز میں کہا، “اب بہت ساری معلومات منٹوں میں لوگوں کے لیے دستیاب ہیں جن میں آپ کی جینیاتی ساخت سے لے کر سماجی مسائل اور معیشت کے بارے میں ہر چیز شامل ہے۔”
شاروٹ نے کہا، “ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ لوگ یہ فیصلہ کیسے کرتے ہیں کہ وہ کیا جاننا چاہتے ہیں؟ اور کچھ مخصوص معلومات میں ہی لوگ دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟
The post لوگ کیا جاننا چاہتے ہیں کیا نہیں، اس کا انحصار جذباتیات پر ہوتا ہے، حالیہ تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3dpv8oP
via IFTTT
No comments