Breaking News

انٹیل دنیا کا تیزرفتار ترین ڈیسک ٹاپ پروسیسر اپریل میں پیش کرے گا https://ift.tt/yIjGWN6

 لندن: انٹیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے طاقتور اور تیزرفتار ترین ڈیسک ٹاپ پروسیسر کو جلد ہی پیش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کور آئی نائن 12900 کے ایس  ماڈل کا 16 کور پروسیسر ہے جو ٹویلفتھ جنریشن ’اسپیشل ایڈیشن‘ بھی ہوگا۔ اس میں کل 16 کور شامل ہیں جن میں سے آٹھ کور پرفارمنس پروسیسر ہے اور دوسری آٹھ کور کو ایفیشنٹ کور کہا جاتا ہے۔ اس میں 24 تھریڈ ہیں اور 30 ایم بی کی ایل تھری کیشے بھی ہے۔ اس بار انٹیل نے پروسیسر کی کلاک اسپیڈ 5.2 گیگا ہرٹز سے بڑھا کر 5.5 گیگاہرٹز کی گئی ہے۔ اس کے لیے بجلی کو 125 سے 150 واٹ تک بڑھایا گیا ہے۔

دوسری جانب اے ایم ڈی نے اپنے تیزرفتار ترین گیمنگ پروسیسر کا اعلان بھی کیا ہے جس کی قیمت 449 ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ ریزن سیون 5800X3D ماڈل ہے۔ اے ایم ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں تھری ڈی وی کیشے انٹیل کے نئے پروسیسر سے زیادہ تیزرفتار ہے جو پانچ اپریل کو منظرِ عام پرآرہا ہے۔

تاہم انٹیل کا نیا پروسیسر غیرمعمولی قیمت رکھتا ہے جو 740 ڈالر کے لگ بھگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین اور تجزیہ کاروں نے بھی اسے مہنگا ترین پروسیسر کہہ رہے ہیں۔

انٹیل نے کہا ہے کہ اس کا نیا پروسیسر پہلے والے ماڈل سے 19 فیصد تیزرفتار بھی ہے۔ اس طرح یہ اڈوبی آفٹر ایفیکٹ کے مشہور پیمانے سے بھی دوگنی رفتار رکھتا ہے۔ تجزیہ کاروں نے اس پروسیسر کو ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

The post انٹیل دنیا کا تیزرفتار ترین ڈیسک ٹاپ پروسیسر اپریل میں پیش کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/A0Xw1d7
via IFTTT

No comments