Breaking News

اب انسٹا گرام فیڈ پوسٹ میں مصنوعات کو ٹیگ کرنا ممکن https://ift.tt/eGhgzQk

میبلو پارک: انسٹاگرام میں اب بعض صارفین فیڈ پوسٹ میں دکھائی دینے والی مصنوعات کو ٹیگ کرسکتے ہیں جہاں دیکھنے والے فالوورز انہیں آن لائن خرید سکیں گے، اسے خالص ای کامرس کی جانب ایک قدم قرار دیا جائے گا۔

فی الحال امریکی انسٹاگرامر کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کا دوسرا مقصد فیشن اور اسٹائل کے ضمن میں مشہور مصنوعات، میک اپ اور دیگر پراڈکٹس کو فروغ دینا ہے۔ اسے ایمیزون ایفلیئٹ مارکیٹ کی طرح ہی سمجھا جاسکتا ہے جس میں حوالہ جاتی انداز میں مصنوعات کی تشہیر کرکے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے رقم بھی کمائی جاسکتی ہے۔

جس طرح چھوٹے کاروباری افراد فیس بک پر تجارت کر رہے ہیں عین اسی طرح انسٹا گرام پر بھی کاروبار کیا جاسکے گا کیونکہ اس اختراع کا تعلق صارفین سے کم اور کاروبار سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ آپ کوئی بھی پوسٹ دیکھ کر انسٹاگرام کے دوستوں کو ٹیگ بھی کرسکیں گے لیکن آخرکار بڑے برانڈز اور کمپنیاں بھی اسے اپنائیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام اگلے چند ماہ میں مزید جدتیں بھی پیش کرے گا تاہم بزنس اکاؤنٹ والے کاروباری حضرات ریل اور اسٹوریز میں بھی مصنوعات ٹیگ کرسکیں گے۔

اسی طرح کاروباری حضرات ازخود یہ جان سکیں گے کہ کب، کہاں اور کس نے ان کی مصنوعات کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کا حوالہ دیا ہے۔ بلکہ وہ حوالے کی تمام مصنوعات کو اپنے پروفائل میں ایک فہرست ک صورت میں بھی دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ اس کے 16 لاکھ صارفین نے کم سے ایک پراڈکٹ کو ٹیگ کیا ہے اور اسی کے بعد اس کے باقاعدہ آپشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس سے صارفین مزید وقت تک ایپ پر رہیں گے جس کا فائدہ بھی میٹا کمپنی کو ہی ہوگا۔

لیکن تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بہت جلد انسٹاگرام کی ریل اور اسٹوری میں بھی مصنوعات کو ٹیگ اور حوالہ کرنے کا آپشن شامل کیا جاسکے گا۔

The post اب انسٹا گرام فیڈ پوسٹ میں مصنوعات کو ٹیگ کرنا ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7MrEoJS
via IFTTT

No comments