مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او کا جواں سال بیٹا انتقال کرگیا https://ift.tt/KAVxdj5
نیویارک: مائیکروسافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ستیا ناڈیلا کا 26 سالہ صاحبزادہ انتقال کرگیا۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ستیا ناڈیلا کا 26 سالہ صاحبزادہ زین پیدائشی طور پر دماغی فالج کا شکار تھا جو پیر کے روز دار فانی سے کوچ کرگیا۔
ستیا نے پیر کی صبح ایک ای میل کے ذریعے بیٹے کے انتقال کی خبر سے اپنی کمپنی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے تمام ملازمین کو اُن کے بیٹے کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا۔
کمپنی نے سی ای او اور اہل خانہ سے زین کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ عملے کے اراکین نے بھی فرداً فرداً پیغامات بھیجے ہیں۔
واضح رہے کہ ستیا کو 2014 میں مائیکروسافٹ نے سی ای او نامزد کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہوئے خصوصی افراد کے لیے ونڈوز اور سافٹ ویئرز سمیت مائیکروسافٹ کی دیگر سروسز متعارف کرائیں۔
The post مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او کا جواں سال بیٹا انتقال کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/QwpeGLU
via IFTTT
No comments