انسان سمیت دیگر اشیاء کو چھپانے والی شیلڈ تیار https://ift.tt/7KYiAqD
لندن: برطانیہ کی ایک کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایسی شیلڈ تیار کی ہے جس کی مدد سے انسان اور دیگر اشیا کو باآسانی چھپایا جاسکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انویزیبلیٹی شیلڈ کمپنی نے میکانزم ڈیزائن کرنے کے لیے دو سال تک محنت کی، جس کے بعد وہ شیلڈ بنانے میں کامیاب ہوئے، اس شیلڈ کے پیچھے لینسز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ انسان یا کسی بھی شے کی پوشیدگی کو آسان بنایا جاسکے۔
پوشیدہ شیلڈ یکساں پس منظر جیسے گھاس، پودوں، دیواروں، پینٹ لائنوں اور ریت کو چھاپنے کیلیے بہترین کام کرتی ہے، برطانیہ میں موجود کمپنی پوشیدہ شیلڈز کو دو سائز میں فراہم کرہی ہے جو دو بالغ انسانوں کو اپنے پیچھے چھپانے کے لیے کافی ہے۔
ایک سائز کی پیمائش 3 فٹ 2 انچ جبکہ دوسری 12 فٹ 8 انچ ہے، جس کی قیمت 64 ڈالر ہے۔ کمپنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مصنوعات کی تیاری کم اخراج کے ساتھ ماحول دوست ہو۔ کمپنی کے پاس پہلے ہی ساڑھے 350 سے زائد شیلڈز کے آرڈرز ہیں جس کی رواں سال دسمبر میں ترسیل شروع ہو جائے گی۔
The post انسان سمیت دیگر اشیاء کو چھپانے والی شیلڈ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/ShWynDc
via IFTTT
No comments