Breaking News

اسکاٹ لینڈ میں رات کے وقت آسمان پر سبز روشنی کا رقص https://ift.tt/tV9mwsp

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کے شہریوں کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اُس وقت پورا ہوا جب رات کے وقت انہوں نے آسمان پر سبز روشنی کو رقص کرتے ہوئے دیکھا۔

آسمان کی رنگت سبز ہونے یا تاریکی میں ہری روشنی کا رقص دراصل فلکیاتی واقعہ ہے، جس کو دیکھنے کے کئی لوگ خواہش مند ہوتے ہیں اور وہ اس کو دیکھنے کے لیے سالوں انتظار بھی کرتے ہیں۔

اسی طرح اسکاٹ لینڈ یارڈ کے بھی شہری اس منظر کے برسوں سے منتظر تھے جو 13 مارچ کی رات انہوں نے دیکھا۔

رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے کو فوٹو گرافرز اور شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

آسمان کا رنگ تبدیل کیوں ہوتا ہے؟

فلکیاتی ماہرین اس عمل کو سائنسی زبان میں ‘نادرن لائٹس‘ یا شمالی قطب کی روشنی کہتے ہیں، جبکہ فلکیات کی زبان میں اس عمل کو ’اورورا بوریلیس‘کہا جاتا ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ آسمان پر سبز رنگ کی روشنی کا نمودار ہونا ایک قدرتی عمل ہے جس میں بجلی سے خارج ہونے والے شمسی ہوا کے ذرات زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں تو ان کے رنگوں کا آپس میں ٹکراؤ ہوتا ہے۔

عام طور یہ ایسے نظارے کھلے یا بلند مقامات اورسمندری علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں۔

The post اسکاٹ لینڈ میں رات کے وقت آسمان پر سبز روشنی کا رقص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/68E3PIi
via IFTTT

No comments