پاکستان میں ٹیلی نار کے فائبر کیبل کٹنے سے سروس متاثر https://ift.tt/lKhV5AN
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نار کی سروسز آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹنے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کے متعدد جگہوں میں کٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر ٹیلی نار کی وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہے۔
خدمات کی جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی اے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر ٹیلی نار کمپنی نے لکھا کہ ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کی آپٹیکل فائبر کیبلز کے مختلف جگہوں سے متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین ہماری خدمات سے محروم ہیں۔
Multiple optical fiber cuts in our service provider networks have impacted our services in several locations.
Our teams are taking emergency measures for complete restoration of services & to keep the impact minimum. We regret the temporary inconvenience to our valued customers!— Telenor Pakistan (@telenorpakistan) March 31, 2022
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر خدمات کی مکمل بحالی اور اس کیبل کٹنے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔
The post پاکستان میں ٹیلی نار کے فائبر کیبل کٹنے سے سروس متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/FO9WDod
via IFTTT
No comments