Breaking News

انسٹاگرام کے مقابلے میں روس نے نئی ایپ متعارف کروادی https://ift.tt/oM0V8jO

 ماسکو: روس نے فوٹو اپلوڈنگ ایپ انسٹاگرام کے مقابلے میں اپنی نئی سروس ’روس گرام‘ متعارف کروادی، جو 28 مارچ سے فعال ہوجائے گی۔

روسی ٹیک انٹر پرینیورز انسٹاگرام کی طرف سے چھوڑے گئے خلا کو پُر کرنے میں مدد کے لیے مقامی مارکیٹ میں تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، جسے روسی حکام کی جانب سے ایک ہفتے قبل بلاک کردیا گیا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق روس گرام ایپ میں کراؤڈ فنڈنگ ​​اور کچھ مواد کے لیے بامعاوضہ رسائی سمیت کئی فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

روس کے مواصلات ریگولیٹر روسکومنذدور نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرنے والی پوسٹوں کو اجازت دینے کی ہدایت کرنے پر انسٹاگرام کو پیر سے بلاک کر دیا تھا۔ جس کے باعث روسیوں کو مقامی سطح پر نیا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھئیے: روس نے فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر بھی پابندی لگادی

اس سے قبل انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے سوشل نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام پر روسی شہریوں کے خلاف تشدد کی کالز پر مشتمل معلومات کو پوسٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے اقدام پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹر ایڈم موسیری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ روسی پابندی سے 8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے کیونکہ روس کے 80 فیصد بیرون ملک مقیم لوگ انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں۔

The post انسٹاگرام کے مقابلے میں روس نے نئی ایپ متعارف کروادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/k8QBTey
via IFTTT

No comments