Breaking News

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کی عارضی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا https://ift.tt/JQwfPm1

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کی عارضی طور پر رجسٹریشن کے لیے نیا طریقہ کار تیار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیوائسز کی ’عارضی طور پر رجسٹریشن‘ کے نئے طریقہ کار کا آغاز جلد ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں،غیر ملکیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان سمندر پار پاکستانیوں،غیر ملکیوں جو مختصر مدت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوگے ان کے فون سیٹوں کی’عارضی رجسٹریشن‘ کے لیے ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے۔

پی ٹی اے کے اس نئے نظام کی پائیداری اور تکنیکی فعالیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے جس کے بعد اسے جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔

The post پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کی عارضی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/TQOpjZB
via IFTTT

No comments