آتشزدگی کے باعث ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر https://ift.tt/Myof9as
ایران کے دارالحکومت تہران کی مرکزی ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت میں آگ لگنے سے انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
وزارت کے ترجمان مہدی سالم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت میں آگ بجلی کے کنکشن میں خرابی کی وجہ سے لگی تاہم انٹرنیٹ کی فراہمی بلاتعطل فراہم کرنے کے لیے بیک اپ سسٹم کو فوری طور پر ایکٹیو کردیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق کا مزید کہنا ہے کہ تہران کے علاوہ قریبی شہر کاراج بھی متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں آزادانہ انٹرنیٹ کے استعمال میں شہریوں کو دشواریوں کا سامنا رہتا ہے، گزشتہ ماہ پارلیمنٹ نے ایوان میں قانون منظور کر کے انٹرنیٹ کو مکمل حکومتی کنٹرول میں دینے کی منظوری دی تھی۔
The post آتشزدگی کے باعث ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/F3n9hUq
via IFTTT
No comments