ایران نے خلا میں دوسرا فوجی سیٹلائٹ روانہ کردیا https://ift.tt/JQwfPm1
تہران: پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے زمین کے مدار میں دوسری فوجی سیٹلائٹ کو روانہ کردیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے نور 2 نامی سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی واقعہ نہیں بلکہ یہ ان سازشوں کیخلاف ایک فتح ہے جس نے کبھی بھی ایران کو کسی بھی شعبے میں ترقی پذیر نہیں دیکھنا چاہا۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنا ایک ترقی یافتہ ملک کی علامت ہوتی ہے۔ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران اسلامی نظام کے ساتھ اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے۔
خطاب کے آخر میں جنرل حسین سلامی نے امید ظاہر کی کہ مقررہ وقت میں مزید سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجی جاتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے 2020 میں نور 1 نامی سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیجی تھی تاہم ریاست کی جانب سے روانگی کا مقام، یا مشن کی کامیابی سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں گی گئی تھی۔
The post ایران نے خلا میں دوسرا فوجی سیٹلائٹ روانہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/BbYvl39
via IFTTT
No comments