ناسا کا چاند تک جانے والی دوسری خلائی گاڑی کا منصوبہ https://ift.tt/k1z2drt
واشنگٹن: ناسا نے دوسری انسانی قمری لینڈر (خلائی گاڑی) تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ انسانی قمری لینڈر اسپیس شٹل کی طرح ہوتا ہے جس میں انسان بیٹھ کر چاند پر اتر سکتا ہے۔
انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کے لیے ناسا کی یہ دوسری بڑی خلائی پرواز ہوگی۔ شٹل کی تعمیر کے لیے ایجنسی تجارتی خلائی کمپنیوں سے ایسے شٹل کے لیے تصورات تجویز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جو لوگوں کو چاند کے مدار اور چاند کی سطح تک لے جا سکیں۔
ناسا کا ہدف ہے کہ وہ 2026 یا 2027 تک جلد از جلد انسانی قمری لینڈر تیار کرلے ۔ ناسا نے پہلے سے ہی کمرشل پارٹنر SpaceX کے ساتھ قمری لینڈر تیار کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے جس کا مقصد چاند پر پہلی خاتون اور ایک مرد کو بھیجنا ہے۔
2021 میں ناسا نے مستقبل کی اسٹار شپ شٹل کو ایک ایسے لینڈر میں تیار کرنے کے لیے SpaceX کو 2.9 بلین ڈالرز کا کنٹریکٹ دیا تھا جو انسانوں کو چاند تک لے جا سکے۔
NASA اصل میں انسانی قمری لینڈرز تیار کرنے کے لیے دو کمپنیوں کو چننا چاہ رہا تھا تاکہ کمپنیوں کے درمیان تعمیری مقابلے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور اخراجات کو کم رکھا جا سکے۔ تاہم ایجنسی نے بالآخر ایک کا انتخاب کیا جو اسپیس ایکس ہے۔ سال 2021 میں ناسا نے کانگریس سے خلائی گاڑیوں کی تیاری کے لیے 3.4 بلین ڈالرز کی امداد کی درخواست کی تھی لیکن اسے صرف 850 ملین ڈالر ملے جو مانگی گئی قیمت کا 25 فیصد تھا۔ نتیجتاً کم اخراجات کیلئے ناسا اور اسپیس ایکس کا معاہدہ ہوا۔
The post ناسا کا چاند تک جانے والی دوسری خلائی گاڑی کا منصوبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Pgm0Rye
via IFTTT
No comments