Breaking News

فیس بک نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا آغاز کردیا https://ift.tt/BLU78xn

سان فرانسسكو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بہت سی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس کی تصدیق ترقی یافتہ ممالک کے بعض صارفین نے کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے فیس بک کا اپ ڈیٹ دیکھا ہے جس میں یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ دیکھا جاسکتا ہے اور نیوی گیشن کے ٹولز بائیں جانب دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس تبدیلی کو لوگوں نے جھنجھٹ قرار دیا ہے۔ لیکن یہ فیس بک کا ری ڈیزائن ٹیسٹ بھی ہے۔

واضح رہے کہ جی میل اور ٹویٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی تمام ٹولز اور ایپ بائیں جانب ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ صارفین نے اسے منتشر لے آؤٹ قرار دیا ہےلیکن اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ ٹول پینل پھیل اور سکڑ سکتے ہیں جس سے اسکرین پر ان کی یلغار کم ہوسکتی ہے۔

اب اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن یہ خبر اب درست ہے کہ میٹا فیس بک کی ظاہری صورت بھی تبدیل کررہا ہے۔

The post فیس بک نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/4G6uen9
via IFTTT

No comments