Breaking News

ٹک ٹاک نے روسی صارفین کی تمام ویڈیوز پر پابندی لگادی https://ift.tt/3bvnLPJ

بیجنگ: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے روس سے شائع ہونے والی تمام نئی ویڈیوز کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے اپنے جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ روس کے فیک نیوز یعنی جعلی خبروں کے قانون کے تناظر میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیو مواد معطل کردیا ہے اور اس دوران قانون کے حفاظتی مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کمپنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ اپنی سروس بحال کرنے کا تعین کر سکیں تاہم حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی جبکہ ہمارے اقدام حالیہ اقدامات سے میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔

1

دوسری جانب گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کو ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روسی فوج سے متعلق فیک نیوز نشر کرنے پر 15 سال تک کی سزائے قید ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ روس کی جانب سے فیک نیوز روکنے کے اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے تاہم روسی حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں معلوماتی جنگ کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین تنازع، ٹک ٹاک نے پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

اس سے قبل گزشتہ دنوں ٹک ٹاک نے ریاستوں کے زیر کنٹرول میڈیا اداروں کی ویڈیوز پر لیبل لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایپ نے سوشل میڈیا میں انقلابی تبدیلیاں برپا کررکھی ہیں جبکہ دنیا بھر سے ایک ارب صارفین ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔

The post ٹک ٹاک نے روسی صارفین کی تمام ویڈیوز پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/oXFlkit
via IFTTT

No comments