Breaking News

نوٹی فکیشن سے تنگ صارفین کے لیے ٹویٹر کی زبردست سہولت https://ift.tt/rNcn8gf

 نیویارک: سوشل میڈیا سائٹ اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے صارفین کو اب تک کی سب سے منفرد سہولت پیش کردی۔

ٹویٹر پر نظر رکھنے والی خاتون صحافی جین مانگچونگ وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر ٹویٹ کی اور کمپنی کی منفرد سہولت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ٹویٹر نے تھریڈ ( ایک ہی موضوع پر تسلسل کے ساتھ ٹویٹ) کے نیچے کمنٹس کے آپشن پر تجربہ کیا، جس کے تحت کوئی صارف کمنٹس کر کے اس بحث سے خود بہ خود دور ہوسکتا ہے۔

کمنٹس کرنے والے صارف کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ ’بات چیت چھوڑنے‘ کے آپشن کو کلک کر کے اس موضوع پر ہونے والی گفتگو کا مزید حصہ نہ بنے۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر صارفین کو اسپیس ریکارڈنگ کی سہولت مل گئی

اس کے ساتھ ہی اگر کوئی صارف کے آئی ڈی کو ٹیگ کرے گا تو اُس کے پاس بھی اس چیٹ یا گفتگو کو چھوڑنے کا آپشن ہوگا۔

کمپنی نے اس فیچر کو فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا ہے، جس کو کامیاب تجربے کے بعد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ ٹویٹر کی جانب سے تمام صارفین کو سروس کی فراہمی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگر ٹویٹر صارف کسی ٹویٹ پر کمنٹس کرتا تھا تو اُس پر آنے والے جوابات نوٹی فکیشن میں ظاہر ہوتے تھے، اس وجہ سے بہت سارے لوگ تنگ تھے جس کے پیش نظر کمپنی نے اس آپشن پر کام شروع کیا۔

The post نوٹی فکیشن سے تنگ صارفین کے لیے ٹویٹر کی زبردست سہولت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/v09RVkb
via IFTTT

No comments