Breaking News

سام سنگ گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف https://ift.tt/4ajfIVs

سیئول: جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف کرادیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی 22 الٹرا کی خوبیاں گلیکسی نوٹ جیسی ہی ہیں تاہم وہ ایس سیریز کا ہی فون ہے۔

ایس 22 الٹرا کی خاصیت جو اسے باقی سیریز کے فون سے جدا کرتی ہے وہ ہے اس میں میں ٹچ اسکرین کے پین کا اضافہ جب کہ اس کا ڈسپلے میں خم بھی موجود ہے۔ یہ فون واٹر پروف اور گرد مزاحم ہے جبکہ فنگرپرنٹ لاک کا آپشن اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ فون کی اسٹوریج 128، 256، 512 جی بی اور ایک ٹی بی میں دستیاب ہوگی۔

کیمرے کی اگر بات کی جائے تو فرنٹ کیمرا 40 میگا پکسل اور مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی والے سام سنگ ایس 22 الٹرا کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگی جو کہ ریم اور اسٹوریج میں اضافے کے ساتھ بڑھتی جائے گی۔ 1 مارچ سے یہ پاکستان میں پری آرڈر پر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

The post سام سنگ گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/6eOX8as
via IFTTT

No comments