Breaking News

صارفین کے مطالبے پر واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے پرانے آپشن کو بحال کردیا https://ift.tt/vhR4w0D

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر رابطہ نمبر فہرست (کانٹیکٹ لسٹ) کے پرانے آپشن کو بحال کردیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے انٹرفیس کو نئے انداز سے پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کو آزمائشی طور پر متعارف بھی کرایا گیا۔

اس نئی تبدیلی کے بعد صارف جب کانٹیکٹ لسٹ کھولتا تو اُسے حالیہ رابطہ نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آتے تھے۔ جن میں سے صارف کسی ایک کا انتخاب کر سکتا تھا۔ اسی طرح گروپ کے لیے بھی حالیہ چیٹ کا آپشن نظر آرہا تھا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق صارفین نے اس تبدیلی کو خوفناک قرار دیا اور کمپنی سے دوبارہ پرانا انٹرفیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر کمپنی نے ایک بار پھر پرانے انٹرفیس کو بحال کردیا۔

whatsapp-contact

جس کے بعد اب صارف کو اکثر رابطے میں رہنے والا نمبر اور حالیہ چیٹ کے  دو آپشنز نظر آئیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا صارفین کو نئی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد کانٹیکٹ لسٹ ایک بار پھر پرانے انداز سے نظر آنے لگے گی۔

whatsapp-beta

The post صارفین کے مطالبے پر واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے پرانے آپشن کو بحال کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/yXNU7to
via IFTTT

No comments