Breaking News

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی https://ift.tt/40wLbrD

 اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے بتایا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے جی ایس ایم اے کے تحت چار روزہ بارسلونا کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایس ایم اے کے تحت ہونے والی 4 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ٹیلی کام وزرا و کمپنی عہدیداران شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دسمبر 2021 تک موبائل صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد جبکہ تھری اور فور جی صارفین کی تعداد ریکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 11 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، یہ اعدادوشمار حکومتی اقدامات کا ثبوت ہیں۔ امین الحق نے بتایا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹیل پاکستان ویژن کی تکمیل موبائل کینکٹیویٹی کی فراہمی سے مشروط ہے، وزارت آئی ٹی نے گزشتہ 3 برس میں 44 ارب روپے سے 65 سے زائد پروجیکٹس شروع کیے، جن کی تکمیل سے ملک کے 12 ہزار پسماندہ دیہاتوں کے ڈھائی کروڑ افراد نیٹ ورکنگ سے منسلک ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک چاروں صوبوں کے 4 ہزار سے زائد دیہاتوں کے مزید 27 لاکھ افراد کیلئے منصوبے چند ماہ میں شروع کیے جائیں گے، وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت شروع کردہ تمام پروجیکٹس بروقت مکمل کریں گے۔

The post پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/iTfakPD
via IFTTT

No comments