بیکٹیریا کے خلاف 100 گنا مؤثر حیاتیاتی شیشہ https://ift.tt/40wLbrD
لندن: اگرچہ ہم جراثیم اور بیکٹیریا کُش لباس، پٹیوں اور دیگر سرجیکل آلات کی ایجادات دیکھ چکے ہیں لیکن برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی میں ان سے بھی 100 گنا طاقتور اینٹی بیکٹیریئل شیشہ تیار کیا گیا ہے۔
ایسٹن یونیورسٹی پروفیسر رچرڈ مارٹن اور ساتھیوں نے بایوایکٹوو گلاس بنایا ہے جس میں کوبالٹ، جست اور تانبے کے آکسائیڈز پر مبنی نینوذرات الگ الگ یا ایک ساتھ شامل کئے جاسکتے ہیں۔
تجرباتی طور پر تمام دھاتی آکسائیڈز کو پیس کر باریک ذرات میں ڈھالا گیا اور انہیں 24 گھنٹوں کے لئے ای کولائی، اسٹیفیلوکوکس اوریئس اور کینڈیڈا ایبی کانس نامی فنگس پر ڈالا گیا تو یہ مجموعہ تمام اقسام کے بیکٹیریا کش ادویہ اور ایجادات سے بھی سو فیصد مؤثر ثابت ہوا۔ اس نے بہت تیزی سے بیکٹیریا اور جراثیم کے مجموعے کو تباہ کردیا۔
اگلے مرحلے میں دھاتی آکسائیڈز کے نینوذرات کو جب شیشے میں ملایا گا تو اس کی سطح بیکٹیریا اور جراثیم کش بن گئی۔ اس اہم اختراع کے بعد اب طبی آلات، ہسپتالوں اور تجربہ گاہوں کے شیشوں، برتنوں اور دیگر اشیا کو جراثیم اور بیکٹیریا کش بنانے میں مدد مل سکے گی۔
The post بیکٹیریا کے خلاف 100 گنا مؤثر حیاتیاتی شیشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/JUNZQ3z
via IFTTT
No comments