یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرز کا لائیو اسٹریمنگ دائرہ متعارف کروادیا https://ift.tt/dpFKZGa
سان فرانسسکو: یوٹیوب نے خاموشی سے ٹک ٹاک کا ایک انداز اپنالیا ہے، اب یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں ٹک ٹاک اسٹریمنگ کی طرح سرخ دائرہ نمودار ہوگا جو براہِ راست نشریات کو ظاہر کرتا ہے۔
یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے سب سے پہلے اس کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔ پروفائل تصویر کی گولائی کو سرخ رنگ گھیرلیتا ہے اور نیچے لائیو لکھا دکھائی دیتا ہے جو یوٹیوب لائیو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوبر کو دیکھنا ممکن ہوگا کہ وہ کب کب لائیو ہوتا ہے۔ اسی طرح لائیو چینل کو تلاش کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔
ٹک ٹاک بھی پروفائل تصویر پرجلتا بجھتا دائرہ ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح فیڈ اسکرولنگ میں ہم جان جاتے ہیں کہ کس چینل سے لائیو اسٹریمنگ ہوتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسنیپ چیٹ نے سب سے پہلے اسٹوری کا فیچر پیش کیا تھا جسے دھڑا دھڑ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نقل کیا ہے۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک فیچر کو یوٹیوب نے اپنالیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاکر اب بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اسی مناسبت سے یوٹیوب نے شارٹس نامی فیچر پیش کیا اور اس میں کئی ترغیبات رکھیں تاکہ ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز کو رائج کیا جاسکے۔ یوں اب لائیورنگ بھی ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر یوٹیوب پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے۔
The post یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرز کا لائیو اسٹریمنگ دائرہ متعارف کروادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/ZODqdS9
via IFTTT
No comments