Breaking News

واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں نئی سہولت https://ift.tt/j7VEguz

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے صارفین کے لیے میسج کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں زبردست سہولت فراہم کردی۔

واٹس ایپ میں غلطی سے کوئی میسج کردیا جائے تو اسی ڈیلیٹ کرنے کے لیے مذکورہ فیچر موجود ہے لیکن صارفین کو اپنا پیغام ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر سب کے لیے ڈیلیٹ کا آپشن نہیں آتا تاہم اب صارفین کو اہم ریلیف ملا ہے۔

واٹس ایپ کے فیچرز اور خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ کے مطابق ایپ کے بیٹا ورژن میں نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت 2 دن 12 گھنٹے یا 36 گھنٹے ہوجائے گی۔ کمپنی میسجز ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا رہی ہے۔

یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ہے، ایپ کے تمام یوزرز کے لیے یہ آپشن کب آئے گا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ واٹس ایپ کمپنی پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 دن تک کی مہلت بھی دے سکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا بلکہ اب دو دن بارہ گھنٹے کا دورانیہ ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2017 میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا بعد ازاں مرحلہ وار وقت کو بڑھایا گیا اور اب یہ دورانیہ مذکورہ حد تک ہے۔

The post واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں نئی سہولت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/TCKmGzE
via IFTTT

No comments