Breaking News

ونڈوز 11 کیلیے تھری ڈی ایموجیز بہت جلد پیش کردی جائیں گی https://ift.tt/drIfEhbJy

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: مائیکروسافٹ کے ایک ڈیزائنر نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اب بھی تھری ڈی ایموجیز پر کام کررہی ہے۔ سہ جہتی (تھری ڈی) اثرات کے ساتھ لاتعداد ایموجیز اس بار ونڈوزالیون میں موجود ہوں گی۔

مائیکروسافٹ کے ڈیزائنر نانڈو کوسٹا نے کہا ہے کہ اس بار بہت انوکھی ایموجیز پیش کی جائیں گی۔ ان کے مطابق 2020 کے ہیکاتھون اور بعد میں کئی صارفین نے مائیکروسافٹ کو تھری ڈی ایموجیز کی تجویز پیش کی تھی لیکن کوسٹا کے مطابق اگر یہ اگلی ونڈوز میں نہ آسکیں تب بھی ان پر کام جاری رہے گا۔

اس کے برعکس، دیگر ذرائع کا اصرار ہے کہ انہیں ونڈوز الیون کا حصہ ہی بنایا جائے گا لیکن مائیکروسافٹ کے تکنیکی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ ٹو ڈی ایموجی کو نہ چھوڑا جائے کیونکہ وہ ہر پلیٹ فارم پر کام کرسکتی ہیں؛ اور ان کے ڈسپلے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نانڈو کوسٹا نے کہا ہے کہ تھری ڈی ایموجیز کو انسانی احساسات اور جذبات بیان کرنے کےلیے استعمال کیا جائے گا جن میں ہیئراسٹائل، چہرے پر جھائیاں اور دیگر تاثرات شامل ہیں۔

The post ونڈوز 11 کیلیے تھری ڈی ایموجیز بہت جلد پیش کردی جائیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/WBKPexjUM
via IFTTT

No comments