فیس ماسک کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنا ممکن https://ift.tt/F9uXfGo
کیلی فورنیا: ایپل کمپنی نے آئی فون صارفین کے لیے ’فیس آئی ڈی‘ کا نیا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین فیس آئی ڈی فیچر اب ماسک پہن کر بھی استعمال کرسکیں گے، اب انہیں موبائل ‘اَن لاک’ کرنے کے لیے بار بار ماسک اتارنا نہیں پڑے گا۔
ایپل موبائل، ٹیب لیٹ یا دیگر ڈیوائسز میں فیس آئی ڈی کا فیچر ہوتا ہے جس کے تحت اسکرین پر دیکھنے سے ہی موبائل ان لاک ہوجاتا ہے۔
بعض صارفین کو بار بار ماسک ہٹا کر اسکرین ان لاک کرنے میں الجھن اور کوفت کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب ایسا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا جس کے ذریعے ماسک اتارنے کی ضرورت پیش نہیں آئی گی اور اسکرین پر دیکھنے سے موبائل کا لاک کھل جائے گا۔
یہ سہولت ابتدائی طور پر آئی او ایس کے 15.4 بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہے۔ ایپل کے اس اقدام سے کورونا وبا کے دوران فیس ماسک نہ اتارنے کی پابندی برقرار رہے گی۔
کمپنی نے فیس آئی ڈی کا فیچر اس انداز میں اپڈیٹ کیا ہے کہ اب اسکرین پر پوری شکل کی جانچ نہیں ہوگی بلکہ سسٹم آنکھوں کے جائزے سے موبائل کو ان لاک کردے گا۔
Well this is new (iOS 15.4 Beta 1) pic.twitter.com/MSe7hmPGlR
— Brandon Butch (@BrandonButch) January 27, 2022
The post فیس ماسک کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنا ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/eJvQZIO
via IFTTT
No comments