سردیوں میں حرارت جذب کرنے اور گرمیوں میں تپش روکنے والی اسمارٹ کھڑکی https://ift.tt/4ajfIVs
آکسفورڈ: سائنسدانوں نے گھروں کو سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رکھنے والی اسمارٹ کھڑکی تیار کرلی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کھڑکیوں کے شیشے کے لیے ایک اسمارٹ کوٹنگ تیار کی ہے جو گرمی میں حرارت کو منعکس کرتی ہے اور سردیوں میں حرارت کو اندر آنے دیتی ہے جس سے دونوں موسموں کی سختیاں کم ہوسکتی ہیں۔
کھڑکی کے شیشے پر لگائی گئی پرت سے کمرہ میں حدت کی مقدار کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
کھڑکی کے شیشے پر چالکوگینائڈ مٹیریئل کی پرت لگائی گئی ہے جو حرارت کے تحت اپنی کیفیت بدلتا ہے۔ سردیوں میں یہ دھوپ سے انفراریڈ شعاعیں جذب کرتا ہے اور اس کی گرمی کمرے میں بکھیرتا ہے۔ سلیکن سردی میں یہ الٹا عمل کرتا ہے اور کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح بدلتے موسم کے تحت یہ کھڑکی کام کرتی ہے اورگرمیوں میں کمرے کی حدت تیسرے حصے تک کم کردیتی ہے۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں اس میں ایک شفاف ہیٹر بھی لگایا ہے جو مختلف ڈگریوں پر گرمی اور سردی کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ شیشہ 30 سے 70 فیصد تک حرارت لوٹا سکتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دنیا بھر کی عمارتوں کو گرم اور سرد رکھنے کے لیے بجلی کا بل غیرمعمولی طور پر کم کیا جاسکتا ہے
The post سردیوں میں حرارت جذب کرنے اور گرمیوں میں تپش روکنے والی اسمارٹ کھڑکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/8oGZgSn
via IFTTT
No comments