Breaking News

اضافی آمدنی حاصل کرنے کے 10 طریقے https://ift.tt/4ajfIVs

اضافی آمدنی کا سلسلہ بنانا ہم میں سے اکثر کی خواہش ہوتی ہے تاکہ ہم اس اضافی آمدنی سے کچھ اور خواہشات یا ارادوں پر عمل کرسکیں جیسے کچھ اچھے ملبوسات خریدنا، صحت مند کھانا، اچھا طرز زندگی برقرار رکھنا یا سال میں ایک بار ملک یا ملک سے باہر سیر و تفریح کو نکلنا۔

اگرآپکے گھر کے اخراجات آپکی نوکری یا کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پورے ہوتے ہیں تو اضافی آمدنی امیر ہونے کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ آج کے اس جدید دور میں کسی بھی فرد کے لیئے اپنی مہارت یا تجربہ کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرنے کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔ اس طرح، اگر آپ کوبھی اپنی صلاحیتوں کے بارے میں یقین ہے تو آپ بھی اپنی خواہشات یا اخراجات کو پورا کرنے کے لیئے اضافی آمدنی کے حاصل کرنے کے کئی طریقوں میں سے کوئی ایک یا دو طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔ لیکن اسکے لیئے کچھ اضافی کوشش بھی کرنا پڑتی ہے اور اسکا انحصار اس بات پرہے کہ آپ اپنی آمدنی میں کتنا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے اس دور میں اضافی آمدنی حاصل کرنے کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیں ۔ مثلا

1. آن لائن تدریس

جیسے جیسے ہر شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن بڑھتی جا رہی ہے ویسے ویسے تعلیم و تدریس کے کئی پلیٹ فارم آن لائن ہو گئے ہیں۔ اوردیکھتے دیکھتے ان ، آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز نے نمایاں ترقی بھی حاصل کرلی ہے کیونکہ یہ کسی بھی شعبے میں علم اور مہارت حاصل کرنے کا آسان موقع فراہم کرتے ہے۔ لہذا، اگر آپ کچھ پڑھا سکتے ہیں اور خاص طور پر تکنیکی مضامین پر اچھی طرح مہارت رکھتے ہیں تو آپ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے علم کو بانٹ کر آسانی کے ساتھ خود کے لیئے اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ایک پرائیویٹ ٹیوٹر بن سکتے ہیں اور اپنی ریاضی، سائنس، غیر ملکی زبان، یا ٹیسٹ کی تیاری کی مہارت کو ایک منافع بخش پہلو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ جو چارج کرتے ہیں اس کا تعین آپ کے تجربے، مہارت اور مارکیٹ کی طلب سے ہوگا۔

2. ایک بلاگ بنائیں یا یوٹیوب چینل مونیٹائز کریں

کیا آپ کھانا پکانے، سفر کرنے، گانے، ناچنے، پڑھانے، یا یہاں تک کہ کھانے پینے کا شوق رکھتے ہیں؟ اگر آپ ان میں سے کسی بھی ایک شوق کے بارے میں پرجوش ہیں تو آپ اپنے شوق کو بلاگ یا یوٹیوب چینل میں تبدیل کر کے اضافی آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپکے چینل کا یا بلاگ کا مواد جتنااعلیٰ اور دلکش ہوگا یہ اتنا ہی دیکھنے اور پڑھنے والوں کو اپنی راغب کرے گا ۔ بلاگ یا چینل کے ذریعے آپ مختلف کمپنیوں کے ساتھ تعلق قائم کر کے بلاگ یا اپنی پوسٹس کو سپانسر کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر، اچھا مواد بنانے اورفالوورز حاصل کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن ایک بار مقبول ہونے کے بعد، آپ اپنے بلاگ یا چینل سے قابل قدراضافی آمدنی پیدا کر سکتے ہیں۔

3. آن لائن ٹریڈنگ

یہ کم سے کم کوشش کے ساتھ اضافی آمدنی حاصل کرنے کا ایک اور غیر روایتی موقع ہے۔ بڑھتے ہوئے آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ مالیاتی اثاثوں میں سرمایہ کاری تیزی سے عام ہو گئی ، ایسے ہی معروف پلیٹ فارمز میں سے ایک “بی نو مو” Binomo ہے جس کے لیئے اب ٹریڈرز کو اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بروکریج ہاؤس جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آن لائن اکاؤنٹ بنا کر اسے اپنے ای میل اور پیمنٹ سسٹم سے جوڑنا ہی کافی ہوتا ہے ۔

“بی نو مو” Binomo پر 70 سے زیادہ اثاثے دستیاب ہیں، بشمول سیکورٹی ایکوئٹی، اشیاء، مالیاتی اشاریہ جات، اور کرنسی پئیرز۔ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے نووارد بھی اس پلیٹ فارم کو باآسانی سیکھ سکتے ہیں ڈیمو اکاونٹ پر1000 ہزار “ورچوئل ڈالرز” ملتے ہیں جن کے ذریعے ڈیمواکاؤنٹ ہولڈرز ٹریڈنگ کی پریکٹس کرسکتے ہیں اوراسے سیکھ سکتے ہیں ۔ “بی نو مو ” Binomo کے پلیٹ فارم پر موجود ستر سے زائد ایسٹس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ اپنے فنڈز متنوع اثاثوں کی ٹریڈ میں استعمال کریں تاکہ فنڈز ضائع ہونے سے بچے رہ سکیں ۔ کیونکہ بہرحال، آن لائن ٹریڈنگ میں آنے سے پہلے، یہ بہت ضروری ہے کہ آپ آن لائن ٹریڈنگ کی مبادیات کو جانتے ہوں کیونکہ اس طرح کی سرمایہ کاری میں فنڈز ڈوبنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور آپ اپنی جمع پونجی کھوبھی سکتے ہیں۔

4. فری لانسنگ

فری لانسنگ آمدنی کا ایک اور ذریعہ ہے جس میں کسی بھی وقت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ روایتی 9 سے 5 دفتری ملازمت کے برعکس فری لانسنگ کا کام کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے یعنی آپ آفس کے بعد بھی فری لانسنگ کے پراجیکٹس پر کام کر سکتے ہیں ۔ فری لانسنگ میں صرف ایک لیپ ٹاپ کے ساتھ کہیں سے بھی کام کیا جاسکتا ہے ۔ ایسی بہت سی ایڈیٹنگ اور رائٹنگ ویب سائٹس ہیں جو اضافی آمدنی حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ویب یا گرافک ڈیزائنرز کی مارکیٹ بھی فری لانسگ کے کام سے بھری پڑی ہے جس پر زرا سی توجہ دی جائے تو اضافی آمدنی حاصل کرنا مشکل نہیں۔

5. ورچوئل اسسٹنٹ بنیں

ایک ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر، پیسہ کمانے کا ایک آسان طریقہ مختلف پراجیکٹس کو مکمل کرنے میں دوسروں کو اسسٹ کرنا ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ بننا ڈیجیٹل سروسز کے کاروبار میں داخل ہونے کا ایک کم خطرہ والا طریقہ ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں، آپ ان کاموں کو ایک دور دراز کارکن کے طور پر آسانی سے انجام دے سکتے ہیں۔ بہت سی بڑی کمپنیاں اپنی کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے ورچوئل اسسٹنٹس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

6. اپنے ڈیزائن یا فوٹو گرافی بیچیں

ڈیزائننگ آج کل مقبول ہو گئی ہے کیونکہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادیت کو پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ ڈیزائننگ میں اچھے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کو ٹیمپلیٹ، فون کور، ٹی شرٹس یا مگ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اپنے ڈیزائن آن لائن فروخت کرنے چاہئیں۔ ڈیزائن کرنے کا ایک متبادل طریقہ فوٹو گرافی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک اپڈیٹڈ کیمرہ ہے اور آپ فوٹو گرافی کی مہارت رکھتے ہیں تو آپ کواپنے کیمرے کی گرد جھاڑکر اسے اپنے کام میں لانا چاہیئے ۔

7. اپنی کار کرایہ پر دیں

بہت سے لوگوں کے پاس محدود آمدنی اور متنوع اخراجات کی وجہ سے اپنی کار نہیں ہے۔ اور وہ اپنے کام پر یا کہیں آنے جانے کے لیئے کے پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے ہیں ۔ تاہم، ایسے افراد کو ہفتے کے آخر میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ سفر کرنے کے لیے کرائے پر کار کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی لوگوں کو اپنی کار کو کرائے پر لینے کی سہولت دی جاسکتی ہے کیونکہ کار خریدنے کے مقابلے کرائے پر لینا سستا ہے۔ کار ان کمپنیوں کو بھی کرائے پر دی جا سکتی ہے جن کے پاس کلائنٹ کی بڑی تعداد ہے اور کرائے پر لینے کے لیے محدود کاریں ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک اضافی کار ہے یا آپ اپنی کار بہت زیادہ استعمال نہیں کرتے ہیں تو اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے اسے کرائے پر دینا چاہیے، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ہفتے کے آخر میں زیادہ مانگ کی وجہ سے کرائے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

8. پراپرٹی سے کرائے کی آمدنی

اگر آپ کے پاس ایک اضافی کمرہ ہے جسے آپ استعمال نہیں کر رہے ہیں تو آپ اسے اضافی آمدنی پیدا کرنے کے موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایسی کئی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں آپ اپنی پراپرٹی کو رجسٹر کرا کر اپنے گھر کے ایک یا دو کمروں کو ایک دن یا کئی دنوں کے لیئے کرائے دار حاصل کرسکتے ہیں ۔ اور اس طرح آپکے گھر کی نہ استعمال ہونے والی جگہ آپ کے لیے ایک اضافی آمدنی پیدا کر سکتی ہے جسے بچانے یا آگے کہیں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
9. نوکری تبدیل کریں

اگر آپ کا آفس یا کمپنی آپ کی صلاحیتوں کو نہیں پہچانتی اور آپکی مہارتوں کی قدر نہیں کرتی تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترقی حاصل کرنے کے لیے اپنی ملازمت کو تبدیل کریں۔ ملازمت تبدیل کرنے سے آپ کو نئی کمپنی یا آفس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا بہتر موقع مل سکے گا۔

10. سوشل میڈیا مینیجمنٹ

بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن اور مہنگائی نے بہت سے کاروباروں کو سیلز بڑھانے یا اخراجات بچانے کے لیے آن لائن سوئچ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسی طرح، آن لائن کاروباری دنیا میں جگہ حاصل کرنا آسان کام نہیں ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا ہینڈلرز کو سوشل میڈیا پوسٹس، فالوورز اور صارفین کے فیڈبیک کا انتظام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لیئے انہیں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سمجھ رکھنے والے افراد کی ضرورت رہتی ہے ۔ اس طرح، اس جدت نے بہت سے افراد کے لیے یہ موقع پیدا کر دیا ہے کہ وہ کسی کے کاروبار کے لیے اپنی سوشل میڈیا کی مہارتوں کا حصہ ڈال کر اپنے لیئے اضافی آمدنی پیدا کرسکیں۔

The post اضافی آمدنی حاصل کرنے کے 10 طریقے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/XsJOboZ
via IFTTT

No comments