Breaking News

فیس بک میسنجرنے اسکرین شاٹ کی اطلاع دینے والا آپشن پیش کردیا https://ift.tt/KgC3lLJfN

سان فرانسسكو: سوشل میڈیا کی سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک (میٹا) نے مسینجر صارفین کی حفاظت کے لیے اسنیپ چیٹ کی طرز پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے پر شروع کردیا۔

میٹا کی جانب سے جاری بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکرین شاٹ ڈیٹکشن فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

اس فیچر کے تحت کسی بھی صارف کی چیٹ کا جب اسکرین شاٹ لیا جائے گا تو اُس کے پاس پیغام نوٹی فکیشن کی صورت میں موصول ہوگا۔

یہ فیچر صارفین کے لیے اس لیے بھی مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ بے فکر ہوکر کسی سے بھی بات کرسکیں گے۔

facebook-1

فیس بک کے مطابق اسکرین شاٹ کا یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ سمیت ہر قسم کی چیٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔

میٹا کا ماننا ہے کہ صارف مستقبل میں محفوظ چیٹ سسٹم استعمال کر کے خود کو محفوظ کریں تاکہ اگر کوئی بھی مسیج کا اسکرین شاٹ لے تو اُسے آگاہ کردیا جائے۔

The post فیس بک میسنجرنے اسکرین شاٹ کی اطلاع دینے والا آپشن پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Nsw6PSvMB
via IFTTT

No comments