ایلون مسک نے انٹرنیٹ سے محروم یوکرین کے عوام کو سروس فراہم کردی https://ift.tt/kAGLQts
نیویارک: امریکا کی کار ساز کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سیٹلائٹ کے ذریعے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
روس کی جانب سے دو روز قبل ہونے والے حملے کے باعث سسٹم تباہ ہونے سے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے بھی اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دو روز کے بعد ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ کی فراہمی سے متعلق اعلان کیا اور کمرشل انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے خدمات پیش کیں۔
مزید پڑھیں: فیس بک، ٹویٹر اور گوگل نے بھی روس پر پابندیاں عائد کردیں
انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے اُسے اسٹارلنک سروس سے منسلک کیا گیا ہے جس کے بعد اب وہاں کے شہریوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ تیز ترین سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اسٹار لنک کمپنی سیٹلائٹ کی مدد سے دنیا بھر میں تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے، جو بغیر فائبر آپٹکس کے چل رہی ہے۔
The post ایلون مسک نے انٹرنیٹ سے محروم یوکرین کے عوام کو سروس فراہم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/8pU7PBu
via IFTTT
No comments