بگڑتے موسموں سے برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے https://ift.tt/QkKTRz4UJ
لندن: کئی صدیوں سے برطانیہ میں کھلنے والے پھول گویا کسی گھڑی کے پابند تھے لیکن اب موسمِ بہار سے قبل ہی یہ پھول کھل چکے ہیں اور ان میں لگ بھگ ایک ماہ کا وقفہ ہوا ہے۔
ایک اہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھول کھلنے کا دورانیہ دھیرے دھیرے پیچھے ہوا ہے۔ ورنہ 1980 سے قبل پھول اپنے وقت پر کھل رہے تھے اور موسمِ بہار پر رنگ بکھیرتے رہے تھے۔ لیکن اب پھولوں کے کھلنے کا وقت ایک ماہ تک پیچھے آچکا ہے۔
اس ضمن میں برطانوی سائنسدانوں نے 1753 سے 2019 تک 406 اقسام کے پھولوں کا جائزہ لیا ہے۔ ڈیٹا کے تجزیئے کے بعد پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے۔ معلوم ہوا کہ 1986 کے مقابلے میں 2019 میں پھول کھلنے کا دورانیہ ایک ماہ پیچھے چلا گیا ہے۔ لیکن تمام اقسام کے پھولوں کے کھلنے کا وقت یکساں نہیں تھا۔
ماہرین نے اس کی وجہ عالمی تپش اور کلائمٹ چینج کو قرار دیا ہے اور یوں بہار آنے سے پہلے ہی پھول کھلنے لگے ہیں۔ اس کی دوسری وجہ یہ ہے برفبار، گرمی، بارش اور برف پگھلنے کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اسطرح بعض فصلوں کی کونپلیں اور پھول وقت سے پہلے ہی کھلنے لگے ہیں۔
ان میں وہ پھول سرِ فہرست ہیں جن کی زندگی کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے یعنی وہ بدلتے درجہ حرارت کو زیادہ تیزی سے اختیار کررہے ہیں۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ یہی سلسلہ جاری رہا تو اس سے فصلیں شدید متاثر ہوں گی اور غذائی تحفظ کو دھچکا لگے گا۔
دوسری جانب پھول کھلنے کے بعد مکھیاں اور دیگر جاندار زردانوں کو ایک سے دوسرے مقام تک لے جاکر پھولوں کے فروغ میں اہم اضافہ کرتے ہیں لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ پھول کھلے رہ جائیں لیکن اس پر منڈلانے والے بھنورے اور شہد کی مکھیاں غائب ہوں۔
دوسری جانب اس عمل سے کئی امراض ، جانوروں کی نقل مکانی اور دیگر مشکلات بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ لیکن خیال رہے کہ عین اسی طرح کی کیفیت چاپان میں بھی دیکھی گئی ہے جہاں چیری کے پھول وقت سے پہلے کھلنے لگے ہیں۔
The post بگڑتے موسموں سے برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/uJdWCeODL
via IFTTT
No comments