وزیراعظم کا آئی ٹی کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان https://ift.tt/dpFKZGa
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ ایک ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ فراہم کرنے کیلئے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیے پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالیڈےاور 100 فیصدFOREX RETENTION کا اعلان کر رہے ہیں۔
آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
3/3@ImranKhanPTI pic.twitter.com/dNyBoYisNS— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 22, 2022
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو بڑھایا جائے گا۔
The post وزیراعظم کا آئی ٹی کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/45EsryX
via IFTTT
No comments