Breaking News

خلانوردوں کے زیرِ استعمال نوٹ بک، اب آپ کی دسترس میں https://ift.tt/vyxmRzG

کیلفورنیا: اگرآپ جلنے، پھٹنے سے بالکل محفوظ نوٹ بک چاہتے ہیں تو ایک کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ عین یہی نوٹ بک خلانورد خرد ثقلی (مائیکروگریویٹی) ماحول میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

نوٹ بک کا بیرونی حصہ کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے جس پر آگ کا شعلہ، پانی، تیل اور دیگر اشیا اثر نہیں کرتیں۔ اپنی سختی کی بنا پر اسے پھاڑنا اور کاٹنا محال ہے۔ اندر کے صٖفحات پتھریلے کاغذ سے بنائے گئے ہیں جن پرآپ بارش میں بھی نوٹس لے سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ایک خوبصورت پین فراہم کیا گیا ہے جو طیارہ سازی میں استعمال ہونے والے ایلومینیئم سے ڈھالا گیا ہے۔ ناسا کی جانب سے تجویز کردہ روشنائی کی نلکی اس میں ڈالی گئی ہے۔ اس ریفل کی بدولت پین بہت عرصے تک لکھتا رہتا ہے اور اسے بار بار تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ ناسا کے ماہرین نے روشنائی کی ریفل کو فشر اسپیس کارٹریج کا نام دیا ہے۔

نوٹ بک اور قلم کو ’ایسینٹ‘ کا نام دیا گیا ہےجو دو سائز میں دستیاب ہیں۔ جیسے ہی آپ پین کو نوٹ بک کی طرف کوائل میں رکھتے ہیں تو وہ مقناطییس کی طرح چپک جاتا ہے اور باہر نہیں گرتا۔ کمپنی کے مطابق اس کے اندر تھکسوٹروپک روشنائی ڈالی گئی ہے جو عام بال پوائنٹ پین کے مقابلے میں کئی گنا زائد عرصے تک چلتی ہے۔

اپنے ڈیزائن کی بدولت آپ پوری نوٹ بک کو پانی کی بالٹی میں ڈبوکر بھی اس پر لکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ 250 درجے فیرن ہائیٹ سے لے کر منفی 30 فیرن ہائیٹ تک کے سرد ترین ماحول میں بھی اسے لکھا جاسکتا ہے۔

ستمبر 2023 سے اس کی فروخت شروع ہوگی اور تعارفی قیمت 26 برطانوی پونڈ ہے جو 9000 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

The post خلانوردوں کے زیرِ استعمال نوٹ بک، اب آپ کی دسترس میں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/lXBoTJH
via IFTTT

No comments